Thursday, 5 September 2013

ریختہ بلاگ کے مقاصد

ریختہ میں اس اردو کے بلاگ کا مقصد ایک جانب اگر ریختہ کے ذریعے اردو کی ترویج و اشاعت کے مراحل پر نظر ڈالنا ہے تو دوسری طرف اردو دنیا کی خبروں کونظر میں رکھنا اور اردو کی تازہ شائع شدہ کتابوں پر ریختہ کی جانب سے تبصرہ کرکے آپ کو ان کے بارے میں بتانا ہے۔اس بلاگ کے ذریعے نئے شاعروں کو متعارف کروانا، ان کے شعری انتخابات پیش کرنا، ریختہ کے نئے منصوبوں اور اعلانات سے اردو والوں کو باخبر کرنا ہمارا مقصد ہے۔ریختہ پر موجود کتابوں کا تعارف، ریختہ کو استعمال کرنے کے طریقے اور آپ کے سوالات کے جواب پیش کرنا بھی اس بلاگ کا خاص مقصد ہے۔شعر وادب کی صورت حال اور نئے پرانے ادبی خزینوں کی دریافت یا بازیافت کی کوشش کرنااس بلاگ کا مقصد ہے۔
ریختہ کے ذریعے اپنی کتاب پر تبصرہ کرانے کے لیے آپ ریختہ کو اپنی تازہ کتاب کی دو کاپیاں ارسال کرسکتے ہیں۔یہ تبصرہ ادارے کی جانب سے ہوگا۔اس سے پڑھنے والوں کا وقت بچے گا اور وہ ریختہ کے ذریعے اچھی ،نئی اور اہم کتابوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں گے۔
آپ ہمیں اپنی کتاب کی کاپیاں مندرجہ ذیل پتے پر بھیج سکتے ہیں
ریختہ فاؤنڈیشن، بی۔37، سیکٹر۔1، نوئیڈا، اترپردیش، 201 301،(بھارت)
کتابوں پر تبصرہ آپ مندرجہ ذیل بلاگ کے لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
http://rekhtaurdupoetry.blogspot.in/
اس خبر کو عام کیجیے اور ریختہ کے ذریعے اچھی کتابوں کی معلومات حاصل کرنے میں ہماری مدد کیجیے
ریختہ ان کتابوں کو برقی صورت میں فراہم کرانے کا ذمہ دار نہیں ہے۔اگر ناشریا مصنف کی جانب سے اس کی اجازت مل جاتی ہے تبھی ریختہ فاؤنڈیشن کتاب کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گی۔

1 comment:

  1. ریختہ کا کارگر ہے یہ بلاگ
    آپ اس سے استفادہ کیجئے
    احمد علی برقی اعظمی

    ReplyDelete